مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں صدر رئیسی کی شہادت کے بعد قبل از وقت صدارتی انتخابات ہورہے ہیں۔ صدارتی امیدوار کی جانب سے انتخابی مہم عروج پر ہے۔ قومی ذرائع ابلاغ کے علاوہ مختلف صوبوں اور شہروں میں سیاسی جلسے اور کارنر میٹنگ منعقد ہورہے ہیں۔
صدارتی امیدوار سعید جلیلی نے انتخابی مہم کے دوران اپنے حامیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بیرونی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات اور معاہدوں کا انتظار کئے بغیر عوام پر اعتماد کرتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنا ہوگا۔
طلباء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج حکومت کو پہلے سے زیادہ طلباء اور اساتذہ کی مدد کی ضرورت ہے۔ ملکی تعلیمی اداروں سے فارغ ہونے والی باصلاحیت طلباء ملک اور قوم کی خدمت کے لئے تیار ہیں۔ ہمیں نوجوان نسل کی صلاحتیوں سے استفادہ کرنا ہوگا۔
آپ کا تبصرہ